کراچی (نوائے وقت رپورٹ ) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق یکم مارچ کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 1.85 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔ یکم مارچ کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 2 کروڑ ڈالر رہے۔ مرکزی بنک کے ذخائر 5.39 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7.89 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بنکوں کے ذخائر 3.54 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.12 ارب ڈالر رہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر 1.85 کروڑ ڈالر کم ہوگئے، سٹیٹ بنک
Mar 08, 2024