اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہر اکر پلے آف مرحلے کا سفر مشکل بنا دیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 9 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میںاسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز وینس نے 29، ٹم سیفرٹ نے 26، عرفان خان نے 16 جبکہ کپتان شان مسعود نے 10 رنز بنائے۔ حسن علی 6 اور میر حمزہ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹائمل ملز نے 3 وکٹیں لیں، فہیم اشرف نے 2 جبکہ عماد وسیم اور حنین شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ہدف 5 وکٹوں پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔کولن منرو نو ‘الیکس ہیلز اٹھارہ ‘سلمان علی آغا33‘شاداب خان 34‘اعظم خان نو رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ حیدر علی 26اور فہیم اشرف 12رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ میر حمزہ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ شکست کے بعد کراچی کنگز کا پلے آف مرحلہ کیلئے سفر مشکل ہوگیا ہے ۔ کنگز کے آٹھ میچوں میں چار پوائنٹس ہیں جبکہ دو میچ باقی ہیں ۔ ملتان سلطانز آٹھ میچز میں بارہ پوائنٹس کیساتھ سر فہرست ہے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی نو میچز میں نو پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکے سات میچز میں نو‘پشاور زلمی کے آٹھ میچز میں نو ‘لاہور قلندرزکے آٹھ میچز میں تین پوائنٹس ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن