پنجاب اسمبلی کااجلاس آج طلب‘ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف اٹھائینگے

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج جمعتہ المبارک 8 مارچ کو طلب کرلیا۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ صدارتی الیکشن میں صرف حلف اٹھانے والے ہی رکن اسمبلی ووٹ کاسٹ کرنے کے مجاز ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس صدارتی الیکشن سے ایک روز قبل طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسمبلی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں 21 مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان سے حلف لے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی 19 اور اقلیتوں کی 3 نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ اجلاس آج2بجے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...