سینٹ الیکشن میں تاخیر، بحران جنم لینے لگا، چیئرمین کا منصب بدلنے، توسیع کی تجویز  

اسلام آباد (نیٹ نیوز)  سینٹ انتخابات میں تاخیر سے نیا آئینی بحران جنم لینے لگا۔ سینٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمین سینٹ کا منصب سپیکر پیٹرن میں تبدیل کرنے کی سفارش کردی۔ سینٹ میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سربراہان کی جانب سے سینٹ کو غیر فعال ہونے سے بچانے سے متعلق حکمت عملی پر غور بھی کیا گیا۔ سینٹ سیکرٹریٹ کی رولز میں ترمیم کرکے چیئرمین سینٹ کو اگلے چیئرمین کے انتخاب تک توسیع کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین 11مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ریٹائرمنٹ سے سینٹ غیر فعال ہوجائے گا۔ سیکرٹریٹ کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سینٹ الیکشن تین اپریل کو متوقع ہیں جبکہ ضمنی الیکشن 14 مارچ کو ہوں گے۔ پارلیمانی لیڈرز 3 اپریل سے قبل سینٹ کا اجلاس منعقد نہیں ہوسکے گا۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 14مارچ کو منتخب سینیٹرز کا حلف بھی ایک ماہ تاخیر سے ہوگا۔ چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینٹ کی ریٹائرمنٹ سے سیکرٹریٹ کی ورکنگ عملی طور منجمد ہوجائے گی۔

ای پیپر دی نیشن