اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے کہا کہ وہ پاکستان کی سیاست پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا ، پاکستان میں وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد ائی ایم ایف کمیشن پاکستان کا دورہ کرے گا، یہ بات ائی ایم ایف کے ترجمان نے گزشتہ روز واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں نگران حکومت کے دور میں معاشی اہداف کو حاصل کیا گیا، آئی ایم ایف مائکرو اکنامک استحکام کے لیے نو منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔