لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف 175روز سے جاری کریک ڈائون کے دوران مجموعی طور پر 60 ہزار 917 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ،55ہزار 970ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ19 ہزار748ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ93 لاکھ44 ہزار 344 یونٹس چارج کئے گئے جن کی قیمت 3ارب2 کروڑ88 لاکھ93ہزار82 روپے بنتی ہے۔24 گھنٹوں میں 476 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،197 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں 16 کمرشل،2انڈسٹریل،4زرعی اور454 ڈومیسٹک تھے جنہیںمنقطع کرکے ان کو3 لاکھ50ہزار219یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت1کروڑ1لاکھ3 ہزار577روپے بنتی ہے ۔ترجمان کے مطابق ملت پارک کے علاقے میں کنکشن کو2 لاکھ روپے ،داتا دربارکے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ50ہزار ،گوالمنڈی کے علاقے میں ایک ملزم کو1لاکھ روپے جبکہ گوالمنڈی میں ہی ایک اور ملزم کو1 لاکھ روپے کی رقم چارج کی گئی ۔
بجلی چوروں کو3ارب2 کروڑ سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری
Mar 08, 2024