اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہاہے کہ ان جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم)سے صدر مملکت کے انتخاب میں ووٹ لینے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔ایک انٹرویومیں نیئر حسین بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا، ذوالفقار علی بھٹو کو بے بنیاد مقدمے میں ملوث کر کے سزا دی گئی۔نیئر بخاری نے کہا کہ آصف زرداری صدارت سنبھال کرتفصیلی فیصلے پرلائحہ عمل کااعلان کریں گے، پیپلز پارٹی کی کمیٹی ایم کیو ایم سے صدارتی ووٹ کیلئے بات چیت کر رہی ہے، گورنرز کی تعیناتی کے فیصلے صدر کے الیکشن کے بعد ہوں گے۔
پیپلز پارٹی ایم کیو ایم سے صدارتی ووٹ کیلئے بات چیت کر رہی ہے، نیئر بخاری
Mar 08, 2024