عالمی ادارے، اسلامی تعاون تنظیم اسرائیل کی دہشتگردی بند کرائیں: طاہر اشرفی 

Mar 08, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل نے علماء اسلام سے اپیل کی ہے کہ کل مورخہ 8مارچ کو خطبات جمعہ میں فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم و ستم اور اسرائیل کی طرف سے جاری سفاکیت، بربریت اور وحشت کی جنگ کے خلاف قرارداد منظور کریں اور اسرائیل حکومت کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کو بند رکھنے کے فیصلہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کے وہ مسلمانوں کو رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے سے نہ روکیں۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، اسد زکریا قاسمی، مولانا نعمان حاشر، مولانا ذوالفقار احمد، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اشفاق پتافی، علامہ طاہر الحسن، حافظ مقبول احمد، مولانا طاہر عقیل، مولانا اسلم صدیقی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں  عالمی سطح پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کے اداروں اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کرے کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کی وحشت اور دہشت کو بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

مزیدخبریں