ڈالر 26 پیسے سستا، سونے کی قیمت پونے 3 ہزار روپے تولہ بڑھ گئی 

Mar 08, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر) جمعرات کو انٹربنک میں روپے کے مقابلے ڈالر20پیسے کم ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر26 پیسے سستا ہوا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر کی کی قیمت فروخت279.60روپے سے گھٹ کر279.40روپے رہ گئی اور اس طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر26پیسے گھٹ کر 281.74 روپے رہا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 1.17روپے بڑھ کر 305.98روپے ہو گئی جبکہ 72پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت357.41 پر جا پہنچی۔ سعودی ریال2 پیسے کی کمی سے74.84روپے اور یو اے ای درہم5پیسے گھٹ کر76.63روپے رہ گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔ ایک تولہ سونے کی قیمت2لاکھ 28ہزار 150روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح2358 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 95ہزار 602روپے ہو گئی۔ 

مزیدخبریں