لاہور( خصوصی نامہ نگار ) مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں تحریک صراط مستقیم کے سالانہ اجلاس میں تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، تحریک لبیک اسلام کے مرکزی رہنماء پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی، علامہ فرمان علی حیدری جلالی اور دیگر مقررین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا تحریک صراط مستقیم عقائد کی پختگی اور اعمال کی درستگی کیلئے مصروف کار ہے۔ اصلاح معاملات اور اصلاح نظام ہمارے منشور کے بنیادی نکات ہیں۔ رمضان المبارک میں تمام شہروں میں ’’فہم دین کورسز‘‘ کا اہتمام کیا جائے گا۔ نسل نو کو قرآن و سنت کے نور سے آراستہ کرنے کیلئے منظم جدوجہد ضروری ہے۔ تحریک صراط مستقیم قوم کا گنبد خضریٰ سے تعلق مضبوط کرنا چاہتی ہے اور فکرِ مدینہ کا پرچم ہر طرف لہرانا چاہتی ہے۔