لاہور( لیڈی رپورٹر) سوشل ویلفیئر سے بڑی کوئی خدمت نہیں۔ نادار اور کمزور طبقے کی بحالی کیلئے ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے قلمدان سنبھالنے کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے دورے کے موقع پر کیا۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب ظہور حسین، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک، امین بیت المال پنجاب جْبیر غنی اور محکمہ کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے حکام نے کمیٹی روم میں صوبائی وزیر کو محکمانہ امور اور سوشل سروسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر کو پریزنٹیشن کے ذریعے سوشل ویلفیئر کے اداروں کا تعارف پیش کیا گیا۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کا قلمدان تفویض ہونے کو اپنے لیے سعادت سمجھتا ہوں۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کی ٹیم محنت اور لگن کے ساتھ عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔
نادار ، کمزور طبقے کی بحالی کیلئے ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے:سہیل شوکت بٹ
Mar 08, 2024