لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 355واں اجلاس بورڈ آفس میں ہوا۔ چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ملک بھر سے ہندو اور سکھ ممبران کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عظمی شہزادی،کنٹرولر اکاؤنٹس عدیل احمد،ثناء اللہ خان،سی ای او کرتارپور ابو بکر آفتاب قریشی، شاہد بشیر ودیگر بورڈ افسران کی شرکت۔ سیکرٹری بورڈ نے ممبران بورڈ کو سابقہ بورڈ میٹنگ کی کارکردگی کے بارے بریفنگ دی۔چیئرمین نے ممبران سے کہا ناجائز قابضین اور نادہندگان کیخلاف موثر کارروائی کی جا رہی ہے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ ممبران کااجلاس ،کارکردگی پر بریفنگ
Mar 08, 2024