لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے اور ایم سی ایل ٹیموں نے گزشتہ روز ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں سے تجاوزات ختم کیں۔مویشیوں کا انخلاء کیا۔ایونیوون اور جوبلی ٹاؤن میں سٹرکوں سے تجاوزات ہٹا دیں،بھینسوں کے غیرقانونی باڑے اور شیڈز مسمار کر دیئے۔ایل ڈی اے اور ایم سی ایل ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کے دوران جوبلی ٹاؤن ڈی بلاک میں پلاٹ نمبر394 پرغیرقانونی سٹرکچر /مویشوں کا شیڈمسمار کردیا۔ایونیو ون میں پلاٹ نمبر238بلاک ڈی پر غیرقانونی باؤنڈری والز مسمار کر دیں۔ جوبلی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر679 ڈی بلاک پر غیر قانونی شٹرز مسمارکر دیئے، پلاٹ نمبر310بلاک اے جوبلی ٹاؤن پر غیرقانونی ورکشاپ مسمارکر دی۔
آپریشن:سٹرکوں سے تجاوزات کا خاتمہ بھینسوں کے غیرقانونی باڑے ، شیڈز مسمار
Mar 08, 2024