مجتبیٰ شجاع الرحمان نے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھال لیا،محکمہ خزانہ کا دورہ

لاہور (کامرس رپورٹر)نو منتخب صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھال لیا۔ صوبائی وزیر نے گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ پنجاب میں محکمہ خزانہ کا دورہِ کیا ۔جہاں سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل نے سپیشل سیکرٹری فنانس اور ایڈیشنل سیکرٹری کے ہمراہ صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ محکمے کے ساتھ تعارفی اجلاس میں سیکرٹری خزانہ نے وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کو صوبے کی موجودہ مالی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے رواں مالی سال میں جاری اور آئندہ اخراجات کے تخمینوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اب تک اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیرنے محکمے کی جانب سے بریفننگ پر اظہار تشکر کے ساتھ آئندہ مالی معاملات کو شفافیت کے ساتھ موثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن