لاہور(خبرنگار)حکومت ِ پنجاب کے وژن ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ٹیمیں متحرک ہیں۔گلی محلوں کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر بھی خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے۔ سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر تعلیمی اداروں کے اطراف زیرو ویسٹ ایکٹیویٹیز یقینی بنانے کیلئے صفائی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔سکول کالجز کے گرد صفائی ستھرائی کیساتھ ساتھ پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔شہر کے تمام لاری اڈوں، عوامی بس سٹاپس کے گرد بھی زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے۔