پولیو مہم : 22 لاکھ 30 ہزار 134 بچوں کو پولیو حفاظت کے قطرے پلائے گئے

Mar 08, 2024

لاہور(خبرنگار)لاہوریوں کیلئے خوشخبری، پولیو کے مکمل خاتمے کی طرف اہم پیشرفت۔والدین کا تعاون، ٹیموں کی محنت، بہترین حکمت عملی اور مسلسل مانیٹرنگ سود مند ثابت ہوئی ۔ عالمی اداروں کے ماہرین پر مشتمل ٹیموں نے پولیو مہم کے مختلف علاقوں سے ایل کیو اے ایس کے 16 نمونے لیے۔ 7 روزہ مہم میں 22 لاکھ 30 ہزار 134 بچوں کو پولیو سے حفاظت کے قطرے پلائے گئے۔ ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ محنت، لگن اور دلجمعی سے کام کرنے پر تمام فیلڈ ٹیمیں لائق داد و تحسین ہیں۔ پولیو مہم میں مسلسل کامیابی فیلڈ ٹیموں کی انتھک محنت اور کوششوں کاثمر ہے۔ایل کیو اے ایس کیساتھ پوسٹ کیمپین کے نتائج بھی حوصلہ افزاء رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں