خواتین کو ہر سطح پر نمائندگی ، مواقع فراہم کرتے رہینگے: خالد مسعود سندھو

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں۔معاشرے کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے ان کا کردار بہت اہم ہے۔پاکستان کی تقریباً نصف آبادی خواتین پر مبنی ہے۔ آج قوم کی باصلاحیت اور باہمت بیٹیاں مائیں ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتی نظر آرہی ہیں،یہی خواتین ملک وقوم کا فخر ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے خصوصی توجہ دی ہے۔ ہم آئین پاکستان اور اسلامی اقدار کی روشنی میں خواتین کو ہر سطح پر نمائندگی اور مواقع فراہم کرتے رہینگے۔ خواتین کیلئے معاشرے کو محفوظ بنانے، صحت و طبی سہولیات اور خواتین کی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دی۔ خالد مسعود سندھو صدر مرکزی مسلم لیگ کا مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ مردوں کی طرح خواتین کے عوامی تعلیمی ادارے اور دو کیشنل سنٹر بنائے جائیں گے تاکہ خواتین ایک مستحکم اور مضبوط پاکستان کے سفر میں اپنا بھر پور حصہ شامل کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن