لاہور(نیوز رپورٹر)عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی قیادت میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل، شازیہ کوثر، سینئر خواتین ڈاکٹرزونرسزنے بھرپور شرکت کی۔ آگاہی واک کے شرکاء سے پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کی عملی طور پر شرکت کے بغیر مکمل ہو سکتا ہے ۔ با صلاحیت و بہادر خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔