لاہور (کامرس رپورٹر ) پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ آج فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور کا دورہ کریں گے ۔ اکنامک سیکشن سے Kalkidan Tadesse بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔ ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز، نائب صدر زین افتخار، نائب صدر قرۃ العین، ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو کمیٹی و جنرل باڈی ممبران اور ٹریڈ باڈیز کے عہدیداروں سے میٹنگ کریں گے۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا کہ اجلاس کامقصد پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دو طرفہ باہمی تجارت کا فروغ،نئے مواقعوں اور برآمدات کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش کی راہ ہموار کرنا ہے۔ پاکستان اور ایتھوپیاکے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے بے شمار مواقعے موجود ہیں۔