ہائی وولٹیج ٹرانسمشن لائن سے کرنٹ لگنے پر 14سالہ لڑکا جھلس کر ہلاک 

لاہور(نامہ نگار)چوہنگ کے علاقے میں کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 14سالہ لڑکا جھلس کر ہلاک ہوگیا ۔واقعہ اطہر شہید دربار کے پاس پیش آیا ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شناخت 14 سالہ علی محسن کے نام سے ہوئی جو دربار کی چھت پر تھا کہ قریب سے گزرنے والی ہائی وولٹیج ٹرانسمشن لائن سے کرنٹ کا شکار ہوگیا۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔

ای پیپر دی نیشن