پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے زیر اہتمام ’’کرائم سٹاپر سروس‘‘پر آگاہی سیمینارز 

Mar 08, 2024

لاہور(نامہ نگار) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ کریمنالوجی اورلاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں ’’کرائم سٹاپر سروس‘‘کے حوالے سے آگاہی سیمینارز کا انعقادکیا گیا۔ آگاہی سیمینارز میں چیف لاء اینڈ پروکیورمنٹ ظفر جاوید ملک اور ڈپٹی ایگزیکٹو افسر اریبہ بٹ نے شرکت کی۔ خواتین کیلئے منعقد کئے گئے آگاہی سیمینارز میں ’’کرائم سٹاپرز‘‘ نمبر پر ہراسمنٹ سمیت دیگر جرائم کی خفیہ اطلاع دینے کے طریقہ کار بارے بتایا گیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے چیف لاء اینڈ پروکیورمنٹ آفیسر ظفر جاوید ملک اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر اریبہ بٹ نے سروس بارے بریفنگ دی۔ سیمینارز میں پروفیسرز سمیت طلباو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا کو ’’کرائم سٹاپر‘‘ نمبر پر جرائم کی خفیہ اطلاع دینے کے طریقہ کار اور ویمن سیفٹی ایپ بارے بتایا گیا۔اس موقع پر چیف لاء اینڈ پروکیورمنٹ آفیسر ظفر جاوید ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس جرائم کی سرکوبی کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کر رہی ہے۔

مزیدخبریں