لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہر میں بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیلئے 3 سکواڈ تشکیل دیدئیے ہیں۔سٹی ڈویژن، صدر ڈویژن اور کینٹ ڈویژن کیلئے الگ الگ سکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں۔انہوں نے ڈویژنل افسران اور سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ جعلی معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے، سگنلز پر بھکاریوں اور گداگروں کو فوری ہٹایا جائے۔مصروف اور اہم شاہراہوں کو گداگروں سے صاف کیا جائے۔پہلے ہی روز 29 گداگروں کیخلاف کارروائی، مقدمات درج کروائے دئیے گئے۔ شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔ آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں، گداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر بلکہ حادثات کا اندیشہ بھی رہتا ہے،ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پاک کیا جائیگا۔حوصلہ شکنی سے نہ صرف معاشرے میں بہتری بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی۔ غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا اخلاقاً جرم ہے،بھیس بدل کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں،عادی گداگر ہمدردی کیلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں۔