بین الاقوامی میگا نمائش اختتام پذیر ، 250 ملکی غیر ملکی مندوبین کی شرکت

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہورایکسپو سینٹر میں 3 روزہ بین الاقوامی میگا نمائش پاکستان کیمیکل فورم اختتام پذیر ہو گیا جو بی ٹو بی میڈیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور پاکستان کیمسٹری کونسل کے زیر اہتمام ہوا۔ شو میں 250 سے زائد ملکی غیر ملکی مندوبین شریک ہوئے۔ پینٹ، فٹ ویئر، کنسٹرکشن، سیلانٹس، تجزیاتی آلات، استعمال کی اشیاء ، ٹیسٹنگ سروسز، ٹیکسٹائل اور دیگر مختلف شعبوں کے کل لیب سلوشن فراہم کرنے والے مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کی مصنوعات کی ایک وسیع رینج 350 سٹالز پر آویزاں کئے گئے۔ شو میں سیمینارز اور کانفرنسیں بھی ہوئیں جہاں شرکاء کو صنعت اور تعلیمی اداروں کے اہم افراد کی پیشکشوں میں شرکت کا موقع ملا۔ شو میں ورکشاپس اور تربیت پیشہ ورانہ اور طلباء کے اداروں کو سیکھنے، علم کے اشتراک، صلاحیت کی تعمیر اور انٹرایکٹو سیشن ہوئے جو مہارتوں کو بڑھانے میں مدد کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن