ٹیکس گوشوارے چھپانے کا جرم‘ ریال میڈرڈ کے کوچ کو 4 سال کیلئے جیل بھیجے کا مطالبہ

Mar 08, 2024

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹیکس چھپانے کے جرم میں اسپیشن فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے کوچ کارلو اینسیلوٹی کو 4سال اور 9ماہ قید کیلئے استغاثہ نے جیل بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔میڈرڈ کے سرکاری وکیل نے الزام عائد کیا ہے کہ 64سالہ کوچ نے 2014ء اور 2015ء میں امیج رائٹس سے ہونے والی غیر اعلانیہ کمائی میں سپین کے خزانے کو 10لاکھ یورو سے زیادہ کا نقصان پہنچایا جبکہ انہوں نے ٹیکس جمع کروانے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں