لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آف اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کیخلاف میچ میں امپائر نے عثمان طارق کے بائولنگ ایکشن کو رپورٹ کیا۔ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں امپائرنگ کے فرائض آصف یعقوب اور انگلینڈ کے رچرڈ ایلنگ ورتھ انجام دے دیئے تھے۔گزشتہ دنوں عثمان طارق نے کہا تھا کہ میرا جو بائولنگ ایکشن ہے ہمیشہ سے ہی ایسا تھا، گیند کی ڈیلیوری کے وقت جو ٹھہراؤ ہوتا ہے تو اس سے نتیجہ بہتر ملتاہے، ایشون اور حفیظ بھی رکتے ہیں لیکن ذہن میں کبھی ان جیسا ایکشن کرنا نہیں تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ عثمان طارق کو بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کی اجازت دی جائے جو مناسب وقت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی فراہم کردہ سہولت کے مطابق ہوگا۔