حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار لوٹا گیا مال برآمدگی کے بعدشہری کو واپس کرنے کے لئے اسکے گھر جا پہنچے ۔کریم آباد کالونی کے رہائشی عرفان کے گھر دوسال قبل چوری کی واردات ہوئی ۔ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے مال مسروقہ برآمد کیا۔ڈی پی او کو معلوم ہوا کہ متاثرہ شہری علیل اور چارپائی پر ہے۔ مال مسروقہ دینے کے لئے خود اسکے گھر پہنچ گئے ۔جس پر شہری نے ڈی پی اور اورانکی ٹیم کو دعائیں دیں۔