گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )رومانیہ کے سفیر ایڈورڈ روبرٹ پریڈا نے چیئرمین بزنس سینٹر کیساتھ ملکر رومانیہ پاکستان اکنامک فورم بنانے کا اعلان کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس سینٹر دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا رومانیہ پاکستان اکنامک فورم کا ہیڈ کواٹر گوجرانوالہ میں ہو گا۔ اور اس فورم کو بنانے کا مقصد رومانیہ اور پاکستان کے تجارتی تعلقات کو بہتر کرنا ہے۔ رومانیہ پاکستان اکنامک فورم کی قیادت چیئررمین بزنس سینٹر احمد اکرام لون کریں گے۔ ادارہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو قریب لائے گا اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے گارومانیہ یورپ کا گیٹ وے ہے۔ بزنس کمیونٹی اس فورم کے زریعے رومانیہ کی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل کرے گی۔