مریدکے(نامہ نگار) آل مریدکے فرٹیلائزر اینڈ پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے زراعت افسر پیسٹ وارننگ میڈم حمیرا کلثوم، زراعت افسر ملک فاروق نے خطاب کیا۔ میڈم حمیرا نے ڈیلرز پر زور دیا کہ وہ گندم یا دھان کی فصل پر ایسے معیاری زہر استعمال کرائیں جن کے اثرات کم سے کم ہوں تاکہ ہماری ایکسپورٹ متاثر نہ ہو۔ اس موقع پر باور کرایا گیا کہ اچھی کمپنیوں کے زہر نہ صرف فصل کی بیماریوں کیخلاف موثر ثابت ہوتے ہیں بلکہ دانے میں اس کے اثرات بھی کم سے کم جاتے ہیں۔ تقریب میں آل مریدکے فرٹیلائزر اینڈ پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن صدر ملک عثمان عارف و دیگر عہدیداروں عبدالرحمان اختر، میاں نوید اصغر،میاں رفاقت،رضا بٹر اور عتیق عباس سمیت دیگر ڈیلرز نے شرکت کی۔