شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے گورنمنٹ خدیجہ الکبرٰی گرلز ہائی سکول میں پودے لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری روبینہ نسرین، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمد اشرف، چیف وارڈن سول ڈیفنس محمد الیاس گجر، صدر ایپکا میاں مجاہد، اساتذہ اور طلباءو طالبات کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان سکول کے مختلف گراو¿نڈز میں پھلدار اور پھول دار پودے لگائے، پودوں کو پانی دیا اور شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ طلباءو طالبات نے بھی سکول کے گراو¿نڈز میں پر 500 سے زائد نئے پودے لگائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر فرد کو اپنے حصے کا پودا لگا کر اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔