ننکانہ : ”متوازن غذا کی ضرورت و اہمیت“ کے عنوان سے آگاہی سیمینار 

Mar 08, 2024

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان ملہی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر ننکانہ صاحب میں حرا ایجوکیشن سسٹم میں ”متوازن غذا کی ضرورت و اہمیت“ کے عنوان سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اظہر امین‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عدنان ملہی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہیڈ کوآرٹر مرزا محمد سلیم‘ پرنسپل حرا ایجوکیشنل سسٹم قیصر عرفان چوہدری‘ چوہدری افضل حق خاں ،اساتذہ اور طلباءو طالبات نے شرکت کی،سیمینار سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ متوازن غذا ہم سب کی ضرورت ہے۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی متوازن غذا کا خیال رکھیں۔ تندرست اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کر کے تیار کی جانے والی اشیاءکی نشاندہی کریں ۔

مزیدخبریں