بھوئے آصل (نامہ نگار) اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں خواتین کے حقوق احاطہ بھی کیا گیا ہے ، دین کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ خواتین نے جنگوں میں حصہ اور تجارت بھی کی ہے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم خواتین ڈے کے حوالے سے المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پیماراوتاڑ تحصیل کوٹ رادہاکشن کے زیر انتظام ”اسلامی معاشرے میں خواتین کا مقام “ کے موضع پر منعقدہ سیمینار سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر شبانہ اجمل و سوشل ویلفیئر آفیسر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر اشعراویس نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔