پشاور(این این آئی)خیبرپی کے اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)کی رکن ثوبیہ شاہد نے پشاور میں تھانا شرقی میں ایف آئی آر کیلئے درخواست دے دی۔ثوبیہ شاہد نے اسمبلی میں جملے کسنے،جوتے اور بوتلیں پھینکنے کے معاملے پر درخواست دی۔پولیس کے مطابق ثوبیہ شاہد کی درخواست سپیکر صوبائی اسمبلی کو بھجوا دی ہے، صوبائی اسمبلی کے سپیکر کی سفارش پر ایف آئی آر درج ہوگی۔بعدازاں ثوبیہ شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے خلاف تھانے میں درخواست دی ہے۔ثوبیہ شاہد نے کہاکہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں پی ٹی آئی ورکرز ملوث ہیں۔انہوں نے کہاکہ سپیکر کو اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر ازخود نوٹس لینا چاہئے، یہ معاملہ تمام ایم پی ایز کے خلاف ہے۔
ثوبیہ شاہد اسمبلی میں بوتلیں پھینکنے کے معاملے پر تھانے پہنچ گئیں
Mar 08, 2024