راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سابق وفاقی وزیر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو کو بیگناہ قرار دیا بھٹو کیس کو قانون کی کتابوں میں مضمون کے طور پر پڑھایا جائے جب بھٹو صاحب کو شہید کیا گیا پیپلز پارٹی کے کارکنان و رہنماوں نے خودسوزیاں تو کیں لیکن ملک و قوم کو نقصان نہیں پہنچایا پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان آج غم اور خوشی کے ملے جلے جذبات کے ساتھ صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتی ہے جنھوں نے صدارتی ریفرنس کے ذریعے بھٹو کیس سے متعلق تاریخ کو درست کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں پرانی جیل میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی گھاٹ کے مقام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، ،قمرالزمان کائرہ نے کہا ہم کہتے رہے بھٹو کل بھی زندہ تھا اور آج بھی زندہ ہے۔
بھٹو کیس کو قانون کی کتابوں میں مضمون کے طور پر پڑھایا جائے، قمرالزمان کائرہ
Mar 08, 2024