عدالت کی انتظامیہ کو میچ شروع ہونے سے قبل دوگھنٹے ٹریفک بند کرنے کی ہدایت

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس اسجد جاوید گورال نے پی ایس ایل میچوں کے باعث ڈبل روڈ اور سٹیڈیم کے اردگرد کے مکینوں کو درپیش مشکلات کے خلاف رٹ نمٹاتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ میچ شروع ہونے سے قبل دوگھنٹے ٹریفک بند کی جائے۔سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ نے رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ میچوں کے شروع ہونے سے کئی گھنٹے پہلے ٹریفک بند کردی جاتی ہے۔رہائشیوں کوآنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔میٹرو بس سروس بھی بند کردی جاتی ہے۔انہوں نے موقف اخیتار کیا کہ میچ کیلئے ٹیموں کے آنے جانے کے وقت کے سوا ٹریفک بند کرنے پر پابندی لگائی جائے۔شہریوں کوآنے جانے میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔لوگوں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے مین ڈبل روڈ اور تمام گلیاں بند کردی جاتی ہیں تمام کاروبار بند کرادئیے جاتے ہیں۔شہریوں بالخصوص ملازمت پیشہ افراد اور طالبعلموں کو محصور کردیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن