راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں پہلے پنجاب مصوری مقابلہ برائے راولپنڈی ڈویژن کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں اٹک، جہلم، چکواک مری اور راولپنڈی ضلع کی سطح پر پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے مصور شریک ہوئے۔مقابلے کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کو آرڈینشن راولپنڈی شبانہ نذیر تھیں۔مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ادیب اور مصور قدرت کے دو ایسے انعامات ہیں جو اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔ ادیب لکھ کر اظہار کرتا ہے۔ ادیب اپنے خون سے، جذبات سے لکھتا ہے۔ لیکن دوسری طرف مصور جو رنگوں کے ذریعے فطرت کے اظہار کا ایک اور الگ ذریعہ ہے۔مصور مختلف رنگوں کی مدد سے، قدرت کا، جذبات کا، معاشرہ کی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔ مقابلے میں سارہ حفیظ، عبدالہدی اور ایمن عظمت بٹ نے بالا ترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں 25، 20 اور 15ہزار روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔جبکہ دیگر ا±میدوار ں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔پہلے پنجاب مصوری مقابلے کا صوبائی مقابلہ 8مارچ کو اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح لاہور میں منعقد ہوگا۔
پنجاب آرٹس کونسل میں راولپنڈی ڈویژن کا پہلا پنجاب مصوری مقابلہ
Mar 08, 2024