پرو جینڈر سپورٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پرو جینڈر سپورٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی مری روڈ سے پریس کلب راولپنڈی تک نکالی گئی شرکاءنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر میرا جسم اللہ کی مرضی کے نعرے درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پرو جینڈر سپورٹ فاونڈیشن نے کہا کہ جسم خدا کی نعمت ہے تو اس پر حکمرانی بھی اسی کی ہونی چاہیے حکومت اسلامی اقدار اور آئین پاکستان کے خلاف مہم چلانے والوں سے نمٹے آئین پاکستان کے مطابق خواتین مکمل آزاد ہیں ہمیں جس خدا نے پیدا کیا جو ہمارا خالق ہے ہمیں اسی کے احکامات پر عمل پیرا ہونا چاہیے جو طبقہ اسلامی اقدار کے منافی نظریے اور بیانئے بنا کر نسل نو کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان پر کڑی نظر رکھی چاہیے انہوں نے کہا کہ میرا تعلق خواجہ سرا طبقے سے ہے جو اس وقت کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اس جدید دور میں بھی خواجہ سراؤں کی غلاموں کی طرح خریدو فروخت کا سلسلہ جاری ہے آج بھی ہزاروں خواجہ سرا روایتی گورو سسٹم کہ وجہ سے آزمائش میں مبتلا ہیں جن کو نہ مرضی سے جینے کی آزادی ہے نہ کوئی کام کر سکتے ہیں بھیک مانگنے اور ان کا جنسی استحصال کیا جاتا ہے میری حکومت سے اپیل ہے کہ خواجہ سراوؤں کے ساتھ جاری اس ظلم کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...