سپریم کورٹ کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی سزاغیر منصفانہ قرار دینے کا خیر مقدم 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکریٹریٹ انچارج سبط الحیدر بخاری اور اقلیتی ونگ کے قائد راشد چوہان نے سپریم کورٹ کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو قتل کو غیر منصفانہ قرار دینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 45 سال بعد سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم کا قتل عدالتی قتل تسلیم کر لیا تمام اداروں کو اب ماضی کی غلطیاں تسلیم کر کے ملکی ترقی خوشحالی سلامتی کے لئے کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کے یہ عدالتی قتل عدلیہ پر ایک سیاہ دھبہ تھا جسے تسلیم کر کے سپریم کورٹ نے تاخیر سے ہی سہی مگر بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے

ای پیپر دی نیشن