اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان کے معروف فاسٹ فوڈ برانڈ چیزئیس نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پےما)کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کے تحت کھانے کے ہر آرڈر پر پچاس روپے عطیہ کیے جائیں گے۔یہ اقدام چیزئیس کے سماجی اقدامات اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی ادائیگی کا عکاس ہے۔ ایک اہم سٹیک ہولڈر کے ساتھ شراکت داری کرکے چیزئیس نے پوری قوم کو اس نیک مقصد میں دست تعاون بڑھانے کی دعوت دی ہے۔پےما کے ساتھ یہ اسٹریٹجک تعاون عالمی بہبود کے لیے چیزئیس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اس مہم کو”Every Order Counts “ کا عنوان دیا گیاہے جس کے تحت چیزئیس میں دیے گئے کھانے کے ہر آرڈر پر فلسطینی مسلمانوں کے لیے پچاس روپے عطیہ کیے جائیں گے۔چیزئیس کے مارکیٹنگ ہیڈ زوہیب حسن نے کہا کہ،”پیما کے ساتھ ہماری شراکت داری صرف کچھ نیا کرنے کی غرض سے نہیں ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر مثبت اثرات پیدا کرنے کا ہمارا عزم ہے۔