ایچ آر میٹرکس کے زیر اہتمام گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارکس ایوارڈز

Mar 08, 2024

 اسلا م آباد (نمائندہ خصوصی )ایچ آر میٹرکس کے زیر اہتمام گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوڑن بینچ مارکس ایوارڈز 2023 کا انعقاد خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا ، سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے جیتنے والی کمپنیوں کو ایوارڈز پیش کیے۔ دیگرمقررین میں کونرڈ ٹرائبل قونصل جنرل کراچی، ڈاکٹر روڈیگر لوٹز جرمن قونصل جنرل کراچی، عاطف باجوہ صدر بینک الفلاح لمیٹڈ، ظفر اے خان سابق سی ای او اینگرو کارپوریشن، مشرف حئی سابق سی ای او یونی لیور اورلوریل پاکستان، ماہین رحمٰن سی ای او انفرا زامن پاکستان، میموش خواجہ سی ای او پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس، زاہد مبارک سی ای او ایچ آر میٹرکس، جمال ناصر سی ایچ آر او ایچ بی ایل اور ہاجرہ عمر ہیڈ ایچ آر نیسلے پاکستان لمیٹڈشامل تھے ۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ خواتین کی شمولیت سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سال 2023 کی کارکردگی کی بنیاد پر تین کمپنیوں کو "2023کے سب سے زیادہ انکلوسیو ادارے "قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں