ایوان بالا کا اجلاس اراکین الوداعی تقاریر میں اپنے چھ سالہ دور کی باتیں کرتے رہے اراکین نے ایوان کو بااختیار آئین پر عملدرآمد اور سول بالادستی پر زور دیا قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی پر ایوان کو اعتماد میں لیا اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ڈاکٹر عافیہ قانونی طریقے سے وطن واپس آئے سینیٹر مشتاق نے اپنے چھ سالہ دور میں قانون سازی کی کوششوں کو گنوایا اور اظہار افسوس کیا سینیٹر بہرہ مند تنگی نے ایوان سے الوداعی خطاب میں کہا کہ میرے خلاف پیپلزپارٹی قائدین نے سازش کی اور مجھے پارٹی سے نکلوایا میں صدر کے الیکشن میں آصف علی زرادری ہی کو ووٹ دونگا گیارہ مارچ کے بعد اپنا فیصلہ کرونگا بعدازاں ایوان کی کاروائی آج دن ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
پارلیمنٹ کی ڈائری