عمران خان کو رہا کریں ، مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے :مشاہد حسین سید

 سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ انتخابات کے بعد اب عام معافی ہونی چاہئے ،عمران خان کو رہا کیا جانا چاہئے جبکہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے ۔تفصیلات کےمطابق سینیٹ  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سیدنے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں نواز شریف کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا،اب بھی میں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ سب سے پہلے کیا،عام انتخابات کے بعد اب عام معافی ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کو  مخصوص نشستوں سے محروم نہیں کیا جاسکتا ۔ ان کا کہناتھا کہ حقیقی جمہوریت سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا،عدلیہ اور فوج کے ساتھ تعلقات اچھے ہونے چاہئیں۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے مطالبہ کیا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کے صدراتی انتخاب کیلئے پروڈیکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔ صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنا سینیٹر اعجاز چودھری کا حق ہے ،رولز میں واضح ہے کہ اس طرح کی صورتحال میں ایوان کے ممبران کے پروڈیکشن آرڈر جاری کیے جاسکتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ کل صدراتی انتخاب ہیں انکا ووٹ کرنا ہے انکا حق ہے ۔ اس اہم مرحلے پر سینیٹر اعجاز چودھری کو رہا ہوکر یہاں ہونا چاہیے۔ ہائیکورٹ کے آرڈر موجود ہیں پروڈیکشن آرڈر کیلئے عدالتوں کا کیوں رخ کریں ۔

ای پیپر دی نیشن