وفاقی وزراء کی حلف برداری3روز کیلئے موخر

وفاقی وزراء کی تقریب حلف برداری تین دن کے لئے موخر کر دی گئی ہے ۔آصف علی زرداری کے صدرمنتخب ہونے اور حلف اٹھانے کے فوراً بعد یہ تقریب منعقد کی جائیگی.سبکدوش ہونے والے صدر عارف علوی سے حلف اٹھانے کا خیال ختم کر دیا گیا ہے۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری اتوار 10 مارچ کی سہ پہر ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ان سے حلف لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صدر کو صدارتی محل پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن