سوئی ناردرن کا سحر و افطار میں بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ

سوئی ناردرن گیس نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق سحری کےلیے رات ڈھائی سے صبح 8 بجے تک جبکہ افطاری کےلیے سہ پہر 3 سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائےگی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گیس پریشر کے مسائل کے حل کےلیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، رمضان میں گیس پریشر کے مسائل کے حل کےلیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے۔

ترجمان کے مطابق صارفین گیس پریشر یا فراہمی سے متعلق شکایات کےلیے1199 پر کال کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن