رواں سال لندن کے مشہور ویسٹ اینڈ کو رمضان کے مقدس اسلامی مہینے کے موقع پر دوسری بار سجایا گیا ہے۔
لندن کی کوونٹری اسٹریٹ، جو شہر کے دو مصروف ترین مقامات پیکاڈلی اور لیسٹر اسکوائر کو جوڑتی ہے، اسے ’رمضان‘ کی آمد سے قبل لائٹس لگا کر روشن کر دیا گیا ہے۔
ویسٹ اینڈ لندن میں شاپنگ اور سیاحت کے لیے ایک مقبول مقام ہے اور یہاں رمضان کے مہینے میں امیر خلیجی سیاحوں کا اضافہ جو کہ غیر معمولی بات نہیں ہے۔
برطانوی میڈیا کی جانب سے ویسٹ اینڈ پر ماہ رمضان میں خلیجی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کو ’رمضان رش‘ کا نام دیا جاتا ہے۔
گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی لندن کے میئر صادق خان نے ویسٹ اینڈ کو رمضان کا استقبال کرنے کے لیے روشن کر دیا ہے