غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 78 فلسطینی شہید، 104 زخمی

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 78 فلسطینی شہید اور 104 زخمی ہو ئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پرحالیہ فضائی حملوں کے باعث بہت سے لوگ ملبے کے نیچے پھنسے ہو ئے ہیں اور سڑکیں تباہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں کم از کم 78 فلسطینی شہید اور 104 زخمی ہو ئے۔ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار 878 سے تجاوز کرچکی ہے۔ جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے جنوری میں جاری ہونے والے جنگ بندی کے عارضی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے ہو ئے ہیں۔

اس کے باعث وسیع پیمانے پر اموات کے علاوہ 85 فیصد آبادی کو خوراک، صاف پانی اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن