خیبرپختونخوا میں پناہ گاہیں بحال، ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  نے شہریوں کیلئے صحت کارڈ کی سہولت بحال کر دی۔علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ یکم رمضان سے خیبرپختونخوا کے خاندان صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکیں گے۔صوبائی حکومت نے11اضلاع میں پناہ گاہوں کیلئے 2 کروڑ سے زائد کے فنڈز بھی منظور کر لیے ہیں۔ پناہ گاہیں پشاور ، چارسدہ ، سوات، مردان، ایبٹ آباد ،مردان ، جنوبی وزیرستان،صوابی، کوہاٹ ،بنوں، ڈی آئی خان اورلنڈی کوتل میں قائم ہوں گی۔پناہ گاہوں میں سحری اور افطاری کا فوڈ پیکیج دیا جائے گا۔ محکمہ سماجی بہبود نے پناہ گاہوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن