وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اب پاکستان کو مستند جوہری ملک تسلیم کرے۔

May 08, 2010 | 21:15

سفیر یاؤ جنگ
پاک فوج کی جانب سے غزنوی اور شاہین ون بیلسٹک میزائلوں کے کامیاب تجربات کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کےایٹمی اثاثوں کے حوالے سے اپنے خدشات دور کرے اورسول نیو کلیئر توانائی میں تعاون سے متعلق پاکستان کا احترام کیا جائے۔ وزیراعظم نے  مطالبہ کیا کہ عالمی برادری پاکستان کو ایٹمی ریاست تسلیم کرے۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کامیاب تجربات پرپاک فوج اورقوم کومبارکبادپیش کی ہے
مزیدخبریں