گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور خیبرپختونحواہ میں بعض مقامات پر تیزہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ بارش بھی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے ۔آج صبح مختلف شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی تفصیل کچھ ہوں ہے۔ جہلم میں اٹھائیس ملی میٹر، مری تئیس، کاکول گیارہ، استورسترہ جبکہ منڈی بہاؤالدین میں نو ملی میٹربارش ہوئی ۔ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج صبح مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور بیس، کوئٹہ پندرہ، مظفرآباد سترہ، ملتان بائیس، کراچی اٹھائیس، پشاور بیس، گلگت تیرہ اور مری میں دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔