عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر نے ایسٹوریل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل، جبکہ سربیا کی یلینا یانکووچ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

May 08, 2010 | 23:14

سفیر یاؤ جنگ
پرتگال کے ساحلی شہر ایسٹوریل میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل مرحلے میں سوئس سٹار نے فرانس کے آرنارڈ کلیمینٹ کو آسان مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں سات چہ، اور چہ دو سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ سپین کے البرٹ مونٹانیز سے ہو گا۔ دوسری جانب روم میں جاری خواتین کے اٹالین اوپن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سربیا کی یلینا یانکووچ نے عالمی نمبر ایک امریکہ کی سیرینا ولیمز کو شکست دے دی۔ یانکووچ پہلا سیٹ چار چہ سے ہار گئیں، تاہم انہوں نے شاندار کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ چہ تین اور سات چہ سے جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ فائنل میں یانکووچ کا مقابلہ سپین کی ماریہ جوز سانچز سے ہو گا
مزیدخبریں