آبی ذخائرميں پانی کی آمد بڑھنے کے باعث ارسا نے صوبوں کے کوٹے ميں اٹھائیس ہزارکيوسک  کا اضافہ کرديا ہے ۔

ارسا کے مطابق صوبہ پنجاب کو ایک لاکھ کيوسک، سندھ ساٹھ ہزار، بلوچستان چارہزارجبکہ خيبرپختونخواہ کو تین ہزارکيوسک روزانہ پانی فراہم کيا جارہا ہے۔ دوسری جانب منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے پچھترفٹ اور تربيلا ڈيم ميں سات فٹ بلند ہوگئی ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو پندرہ اعشاريہ چارفٹ، ڈیم میں پانی کی آمد باسٹھ ہزار دوسوچھپن کیوسک جبکہ اخراج پینتیس ہزارکیوسک ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سوچوراسی اعشاريہ تین چھ فٹ،ڈیم میں پانی کی آمد چوہتر ہزارایک سوکيوسک جبکہ اخراج اکسٹھ ہزارکيوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمدایک لاکھ سولہ ہزارآٹھ سو پچاس کیوسک جبکہ اخراج ستانوے ہزار ایک سوستانوے کیوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد چونسٹھ ہزارایک سو پچپن کیوسک جبکہ اخراج پچاس ہزاردوسوتینتیس کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد بتیس ہزارپانچ سوسینتالیس کیوسک جبکہ اخراج تیرہ ہزارچھ سوستانوے کیوسک ريکارڈ کيا گيا۔

ای پیپر دی نیشن